میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوثیوں کا باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضہ

حوثیوں کا باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون سے نکل گئی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضہ کرلیا۔

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون سے نکل گئی ہیں، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز-المخا اور المخا-ذباب روٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولنے سے گریز کیا۔

حوثی رہنما محمد البخیتی بھی گزشتہ روز باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں