میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول بھٹو

پنجاب میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق اور صوبوں پراثراندازہوتے رہیں گے۔ چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ہاؤس میں کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی عیدملن پار فیصلے کرنا ہوں گے جو ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہوں۔ ہم نسلوں کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں میں تقسیم نظرآرہی ہے جس کا نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ ایسیحالات میں عوامی مسائل پرتوجہ دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ اگرمسائل حل نہ ہوئیتو وقت کیساتھ عوامی مسائل بڑھیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیذریعے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہیئں، ذاتی مفادات اور مسائل بالائیطاق رکھ کرملک کیلئے آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ سازشی عناصر ملک میں سیاسی افراتفری چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اْن کی بہن بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور بھی شریک تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں