میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ طویل ہونے کاخدشہ، امریکا کا طیارے اسرائیل بھیجنے پر غور

جنگ طویل ہونے کاخدشہ، امریکا کا طیارے اسرائیل بھیجنے پر غور

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکاکی ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی ، ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے آپشن کا جائزہ، ایرانی جوہری تنصیبات پر مزید حملے کیلئے تیاری

اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنیوالے طیارے بھیجنے پر غور، فوجی کارروائیاں وسیع ہوں تو فضائی آپریشن کی صلاحیت برقرار رکھی جا سکے،میڈیا رپورٹس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کو امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے آپشنز کا جائزہ لیا ہے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات پر مزید حملے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے تاکہ اگر فوجی کارروائیاں وسیع ہوں تو فضائی آپریشنز کی صلاحیت برقرار رکھی جا سکے۔

تاہم ابھی امریکا کی جانب سے نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات امریکی حکام کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر مبنی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مختلف عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔اگر یہ منصوبے عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے، ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈی پر اضافی دباؤ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں