میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان  نے آئی ٹی برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان نے آئی ٹی برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں تقریباً29 فیصد زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کے پیچھے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آئوٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی بنیادی عوامل ہیں۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بنائی جس کے نتیجے میں برآمدی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں نے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں