میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا
عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکائونٹ ہولڈرز کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔سٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق یقینی بنایا جائے کسی بھی بینک اکائو نٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکائو نٹ فریزنگ کا اقدام صرف قانون کے مطابق ہو جبکہ کسی بھی شہری کے اکائونٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہو سکے گی۔بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیلئے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں، بینک اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں تاکہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکانٹ ہولڈرز کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر قانونی اختیار اور اتھارٹی کی منظوری سے بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک رکھا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے سٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرنے اور ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، سٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں