میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطے میں سفارتی روابط کیلئے کردار جاری رکھیں گے، وزیراعظم

خطے میں سفارتی روابط کیلئے کردار جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ اور وفد سے گفتگو کے بعد پیغام، ملاقات پر خوشی کا اظہار
پاکستان اور ایران میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی،جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں