میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت

اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت آج  منایا جا رہا ہے۔ محبت اور مزاحمت کے شاعر احمد فراز 12جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں ایک سادات خاندان میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا، شاعری کا آغاز کیا تو احمد شاہ کوہاٹی کہلائے پھر فیض احمد فیض کی مشاورت سے احمد فراز کا نام اپنا لیا۔ بی اے میں تھے توان کا پہلا شعری مجموعہ تنہا تنہا شائع ہوا پھر انہوں نے اپنی شاعری سے اردو کو کئی رنگ بخشے۔ احمد فراز کی تخلیقی فطرت کا بنیادی عنصر حق گوئی اور بے باکی رہی، فراز نے 1977ء کی فوجی بغاوت کے بعد ضیاالحق کے خلاف اپنے قلم سے علم بغاوت بلند کیا، اس پاداش میں وہ پابند سلاسل بھی رہے اور 6 سال جلا وطن بھی رہنا پڑا۔ جنرل مشرف کے دور میں ابتدائی طورپر احمد فراز خاموش رہے اور ایک سرکاری ادارے سے وابستہ بھی رہے، تاہم بعد میں انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک کی حمایت بھی کی۔ احمد فراز 2008ء میں علیل ہوئے لیکن شعر و ادب سے لگا پھر بھی کم نہ ہوا۔ احمد فراز 25 اگست 2008ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مگر ان کی شاعری کی مہک اردو زبان کا مستقل حصہ بن گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں