میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا

عمران خان کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ ،آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا
چالان میں بانی پی ٹی آئی ودیگر ملزم نامزد ،تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا۔اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بیکنگ عدالت کو بتایا ہے کہ کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا ہے۔آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔بینکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی ۔ کیس کا تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چالان مکمل کر لیا ہے، جلد عدالت میں پیش ہوگا، کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا ہے۔آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر چالان عدالت میں جمع کروا دیگا، چالان میں ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی ودیگر کو ملزم نامزد کیا ہے۔عدالت نے اگلی سماعت پر چالان جمع کروانے کی ہدایت دے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی، کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں