میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باغ جناح سیاسی میدان سجانے کیلئے پی ایس پی کی تیاریاں مکمل

باغ جناح سیاسی میدان سجانے کیلئے پی ایس پی کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) باغ جناح میں سیاسی میدان سجانے کے لیے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں پی ڈی ایم کی جانب سے کامیاب پاور شو سامنے آ نے کے بعد سیاسی قسمت آزمانے کے لیے پی ایس پی بھی متحرک ہو گئی آ ج شہر قائد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی باغ جناح سے متصل سڑکوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال بلدیاتی انتخابات سمیت کراچی کے گزشتہ کئی دہائیوں سے حل نہ ہونے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آ ج شہر قائد میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پارٹی قائدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے رہنما قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں جلسہ گاہ میں 10ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں ہیں جنہیں بھرنے سے متعلق پی ایس پی مکمل طور پر مطمئن دکھائی دیتی ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ایس پی کاموجودہ جلسہ بھی سیاسی حلقوں میں نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے سیاسی مبصرین جلسے کی کامیابی پربلدیاتی انتخابات میں شہر قائد سے پی ایس پی کے کلین سوئپ کرنے کی پیشگوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں نے بھی جلسے پر کڑی نظریں رکھی ہوئی ہیں واضح رہے پی ایس پی کے شعبہ خواتین ونگ کی جانب سے شہر قائد میں آخری جلسہ یکم مارچ کو کیا گیا تھا جو عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث کامیابی سے ہمکنار رہا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں