میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان رہائی تحریک، پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلئے مشکل ہوگیا

عمران خان رہائی تحریک، پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلئے مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش
لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع

عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر کارکنوں کو متحرک کرنے کا سوال اہم چیلنج بن گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، کیوں کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کے باوجود صوبے کے عہدیداران غیر فعال ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش ہیں جبکہ لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتے، جس کے باعث تنظیمی ڈھانچہ مزید کمزور ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کارکن پہلے ہی گرفتاریوں اور چھاپوں کے باعث خوفزدہ ہیں، اس وجہ سے انہیں دوبارہ متحرک کرنا آسان نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ ارکان اسمبلی کو ہر ہفتے اسلام آباد جانا پڑتا ہے، ایسے میں وہ تنظیم کو متحرک کرنے کے لیے وقت اور وسائل کیسے نکالیں گے، یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس لیے وہاں کے حالات پنجاب سے مختلف ہیں، جبکہ رکن اسمبلی وقاص مان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ خود آ کر لوگوں کو اکٹھا کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں