امریکی پوسٹل سروس کو 12کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچانے والے پاکستانی پر فرد جرم عائد
جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
امریکا میں پاکستانی شہری پر پوسٹل سروس کو 12کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 34 ارب پاکستانی روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔
ریاست فلوریڈا میں پاکستان کے ایک مبینہ شہری کے خلاف امریکی پوسٹل سروس کو بڑا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33سالہ فہیم اکرم نامی اس شخص پر الزام ہے کہ یہ ایک ویب سائٹ چلا رہا تھا، جس کے ذریعے امریکا کے جعلی ڈاک لیبل یا ٹکٹ بیچے جاتے تھے۔
امریکی اٹارنی کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق ملزم نے ڈاک کے وزن یا منزل سے قطع نظر ہر ٹکٹ کی قیمت 2ڈالر رکھی تھی، جو امریکی پوسٹل سروس کے ٹکٹ کی قیمت سے بہت کم تھی، ملزم نے اس طرح کے 51لاکھ لیبل یا ٹکٹ فروخت کیے۔


