میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل، نیتن یاہو منہ تکتے رہ گئے، آئزنکوٹ اور یائر گولان میں اتحاد طے پا گیا

نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل، نیتن یاہو منہ تکتے رہ گئے، آئزنکوٹ اور یائر گولان میں اتحاد طے پا گیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی معاہدہ طے، عدالتی اصلاحات ختم کرنے اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی یقین دہانی

اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے گادی آئزنکوٹ کی جماعت یاشار اور یائر گولان کی ڈیموکریٹس پارٹی کے درمیان باضابطہ حکومتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے اقتدار میں واپسی کے امکانات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت وزارتوں کی تقسیم کے بنیادی نکات پر اتفاق کر لیا گیا جبکہ معاہدے میں متنازع عدالتی اصلاحات کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی واضح یقین دہانی بھی شامل کی گئی۔ سیاسی مبصرین نے اپنے بیانات میں کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنما باقی ماندہ انتظامی تفصیلات کو حتمی شکل دے کر معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے کی تیاری کر رہے تھے جس کے بعد نئی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں