میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو کارروائی ہوگی، صدرٹرمپ

حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو کارروائی ہوگی، صدرٹرمپ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

امن معاہدے میں شامل ممالک اگلے 48 گھنٹوں میں پیش رفت پر گہری نظررکھیں گے
ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے،دوحا میں امیر قطر سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کے دوران امیر قطر سے ملاقات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں