میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی جمہوریت کی دعویدار ہے تو ریفرنڈم میں ہچکچاہٹ کیوں؟ طارق فضل چوہدری

پی پی جمہوریت کی دعویدار ہے تو ریفرنڈم میں ہچکچاہٹ کیوں؟ طارق فضل چوہدری

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سعید غنی صاحب کا مؤقف سنا، میرا سوال نہایت سادہ اور اصولی ہے اگر عوام اپنے مستقبل، بہتر سہولیات اور مؤثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا ایکس پر پیغام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے تو پھر نئے صوبوں کے معاملے میں عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ سعید غنی صاحب کا مؤقف سنا، میرا سوال نہایت سادہ اور اصولی ہے اگر عوام اپنے مستقبل، بہتر سہولیات اور مؤثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟

عوامی رائے سامنے آنے سے پہلے ہی فیصلہ مسلط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے، پیپلز پارٹی بھی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے، تو پھر عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ فیصلے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہوں نہ کہ عوام کی رائے کے بغیر، عوام کو بولنے دیں، ان کی رائے کا احترام کریں اور جو فیصلہ عوام دیں اسے تسلیم کریں یہی جمہوری رویہ ہے اور یہی عوامی سیاست کا تقاضا ہے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کئے جائیں، عدالتیں فیصلہ میرٹ کے مطابق کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں