جیو کے ڈرامہ ضبط میں روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی
شیئر کریں
جیو نے تاحال کوئی معذرت نہیں کی ، یو ٹیوب سے صرف منظر کاٹ دیا گیا
جیو کی پے درپے گستاخیوں پر عوامی رد عمل ، سوشل میڈیا پر بڑھنا شروع ہوگیا
جیو نیوز کے بعد جیو گروپ کے دوسرے چینل میں بھی انتہائی گستاخانہ مناظر سامنے آگئے ۔
جون ہی کے مہینے میں انٹرٹینمنٹ چینل پر جاری ڈرامے ‘ضبط’ میں ایک کتاب جس کے سرورق پر روضہ رسول ﷺ کی تصویر تھی کو جان بوجھ کر پھینکنے کا منظر نشر ہوگیا ۔
سوشل میڈیا پر اس منظر کو لے کر احتجاج شروع ہوگیا ہے کیونکہ اس منظر کا ڈرامے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور عمل بہت واضح تھا۔ یہ چند ہی دنوں میں ایک ابلاغی ادارے کی طرف سے دوسرا سنگین واقعہ سامنے آیاہے ۔
تحریک نظریہ پاکستان کے رہنما قیصر احمد راجہ نے اس معاملے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ۔ متذکرہ ڈرامہ ابھی جیو پر مستقل نشر ہو رہا ہے۔
اس ڈرامے کی 27اقساط نشر ہو چکی ہیں ، یہ منظر 20ویں قسط سے بتایاگیا ہے ۔ جیو انتظامیہ نے ردعمل آنے پر یو ٹیوب سے ویڈیو کو پرائیو ٹ کرکے اُس منظر کو نکال دیا ہے،مگر تاحال اس سنگین عمل پر کوئی معذرت سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی کو نوکری سے نکالنے کی خبر ہے۔
اس ڈرامے کی پروڈیوسر ارم بنت شاہد اور ڈائریکٹر محمد تحسین ہے ۔لوگوں نے اس منظر کو ڈیلیٹ ہونے سے قبل جیو کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرلیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر مستقل یہ منظر وائرل کیا جارہا ہے ۔


