میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معاشی انقلاب علاقائی روابط میں اضافے سے ممکن، شہبازشریف

معاشی انقلاب علاقائی روابط میں اضافے سے ممکن، شہبازشریف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے،وزیراعظم
عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،اجلاس سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے، اس دوران معاشی وتجارتی انقلاب علاقائی روابط میں اضافے کی بدولت ممکن ہے، اور یہی وہ راستہ ہے کہ جس پر چل کا کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، موجودہ پلیٹ فارم ملکی ترقی ،معاشی وتجارتی انقلاب کے حوالے سے بات چیت کا اہم ذریعہ ہے ۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، جبکہ ہمارا خطہ بھی موجودہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تک روابط کا محور رہا ہے، اور اب معیشت کی بڑھتی اہمیت کے پیش نظر اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ گوادرکی طویل ساحلی پٹی اورکراچی کی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ میں شامل ہیں، اسے دیکھا جائے تو پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ مرکوز ہے۔اپنے کطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے، اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں، ملکی معاشی اورتجارتی انقلاب علاقائی روابط میں اضافے سے ہی آئے گا، بڑے منصوبے خطے کی اقتصادی صلاحیتوں کو یکجا کریں گے، تجارت، معیشت اورتوانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، آج کا دور ڈیٹا اور تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے، پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکے شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے، نوجوان نسل کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی ترجیح ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں