(سندھ بلڈنگ)ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کا ذمہ دار انسپکٹر اورنگ زیب نکلا
شیئر کریں
عمارتوں کو انہدامی کارروائی سے محفوظ رکھنے کی ضمانت ، تعمیری امور مکمل کروالیے ، حکام خاموش
2 نمبر کے بلاک D ، پلاٹ نمبر 3/8 پر کمرشل پورشن کو مکمل تحفظ حاصل ، ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی
سندھ بلڈنگ سرپرستوں کی سرپرستی کے منہ بولتے ثبوت زمین پر موجود بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکج میں آج بھی عمارتیں انہدام سے محفوظ ناظم آباد نمبر 2 D 3/8 پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل انتظامیہ بے بس جرآت سروے ٹیم کی جانب سے انہدام سے محفوظ رہنے والی عمارتوں پر موقف لینے کے لئے سید ضیا رابطہ کرنے کی کوشش رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔گزشتہ دنوں ناظم آباد میں درجنوں خلاف ضابطہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف کاروائی کی گئی مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ایک ہی پلاٹ کی زیر نظر دونوں تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے سرپرستوں کی سرپرستی سے اورنگزیب کے قائم کردہ سسٹم کی اجارہ داری علاقے میں پوسٹنگ نہ ہونے کے باوجود اسوقت بھی قائم ہے زمینی حقائق کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے رہائشی پلاٹ بلاک D پلاٹ نمبر 3/8 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر انہدام سے محفوظ رکھتے ہوئے بحفاظت تکمیل کے مراحل میں داخل کروائی جا چکی ہے جو انتظامیہ بے بسی اور اورنگزیب علی خان کی طاقت کا زمین پر منہ بولتا ثبوت ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے انہدام سے محفوظ رہنے والی عمارتوں پر موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔


