میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، یوم سیاہ منانے کا اعلان

5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، یوم سیاہ منانے کا اعلان

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

5اگست کوبی جے پی اورآر ایس ایس نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی

بھارتی حکومت نے اپنی فوجی طاقت کیساتھ کشمیر پر حملہ کیا،ترجمان حریت کانفرنس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 5 اگست جموں و کشمیر کی جدید تاریخ کا سب سے غیر قانونی، غیر آئینی اورالمناک دن ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈو کیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بی جے پی اورآر ایس ایس کی بھارتی حکومت نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور اس کے عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔

ترجمان نے کشمیری عوام سے 5 اگست کو مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دن بھارتی حکومت نے اپنی تمام تر فوجی طاقت کے ساتھ کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیری عوام کی شناخت سمیت ان کے تمام بنیادی حقوق سلب کرلئے۔

انہوں نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے اس دن احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں۔

حریت ترجمان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک بہت بڑی جیل اور دنیا کا سب سے بڑا ٹارچر سیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے چپہ چپہ پر قاتل بھارتی فوجی تعینات ہیں اورعلاقہ گزشتہ سات سال سے مسلسل محاصرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے 5 اگست کے غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدامات نے کشمیر کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایااور زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤں نے کشمیر کی پہلے سے ہی کمزور معیشت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا اور ہزاروں کشمیری روزگار سے محروم ہوگئے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کہا کہ بی جے پی حکومت، پارلیمنٹ، اس کی 10 لاکھ فوج،خفیہ ایجنسیاں اور یہاں تک کہ مسلم دشمن عدلیہ کشمیریوں کو فتح کرنے اور اسے ہندو راشٹر کا حصہ بنانے کے لیے متحد ہیں۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کو رہا کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں