5 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلاب کا خدشہ
شیئر کریں
این ڈی ایم اے نے مون سون ، سیلابی صورتحال کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا
سندھ میں وقفے قفے سے بارشوں اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این ڈی ایم اے نے 29 جولائی سے 5 اگست 2026 تک ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا۔
گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں وقفے قفے سے بارشوں اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے علاقے حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، نواب شاہ، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹھی، ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈو اللہ یار کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
متوقع بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے،پنجاب کے سرحدی نالوں، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے پہاڑی برساتی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال جبکہ مختلف شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، گلگت، غذر، تانگیر، داریل، دیامر، گانچھے، شگر، روندو، اسکردو، استور اور گپس یاسین کے دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی نالوں میں سیلابی ریلے متوقع ہیں۔


