میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک،10 اہلکارزخمی

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک،10 اہلکارزخمی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی اطلاعات، اضافی پولیس نفری کی گاڑی پر فائرنگ

پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے، تاہم اس کارروائی کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت 8 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعات کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے، جبکہ 8 زخمیوں کو ریسکیو کے طبہ عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری روانہ کی گئی، تاہم راستے میں اضافی پولیس نفری کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پیز دیار خان اور مجاہد حسین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ اس کے ساتھ مجموعی طور پر 10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق حبیب کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا .ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق حبیب کی نگرانی میں پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گردوں ہلاک کر دئے گئے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں