میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز، شرجیل میمن میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ، فارم 47 اور دھاندلی کے الزامات کی گونج

مریم نواز، شرجیل میمن میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ، فارم 47 اور دھاندلی کے الزامات کی گونج

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

قیامت 2024 میں آ گئی تھی، مریم نواز کے بیان پر جوابی وار؛ عظمیٰ بخاری کی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر سخت تنقید

بلیک میلنگ سے 18 سال سے سندھ پہ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، وڈے انقلابی،جعلی جمہوری،وزیر اطلاعات پنجاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سوال پر کہ قیامت کتنے بجے ہے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیامت 2024 میں آگئی تھی۔

2024 میں خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیامت 2024 میں آگئی تھی۔ 2024 میں خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کے لیے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اچھا واقعی! تبھی سندھ بٹا تھا چوتھی مرتبہ بلیک میل کرکے ہیں نا؟  تب قیامت نہیں آئی جب گھر کی سیٹ کے لیے مخالف امیدوار غائب کیے؟

انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں بلدیاتی انتخابات چوری کیے۔ ہمیشہ ‘قومی مفاد’ میں بلیک میلنگ سے 18 سال سے سندھ پہ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں