پیپلز پارٹی دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے،مریم نوازکا بلاول کو جواب
شیئر کریں
پی پی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال کیا قیامت کتنے بجے ہے؟
آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کیلئے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے
اچھا واقعی! تبھی سندھ بٹا تھا چوتھی مرتبہ بلیک میل کرکے ہیں نا؟
سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود بتانے کو کچھ نہیں تھا، تب قیامت نہیں آئی جب گھر کی سیٹ کیلئے مخالف امیدوار غائب کیے؟بیان
………………………………….
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوال کیا ہے کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟اچھا واقعی! تبھی سندھ بٹا تھا چوتھی مرتبہ بلیک میل کرکے ہیں نا؟ سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود بتانے کو کچھ نہیں تھا، تب قیامت نہیں آئی جب گھر کی سیٹ کیلئے مخالف امیدوار غائب کیے؟
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کے لیے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود بتانے کو کچھ نہیں تھا۔ اے جے کے کے عوام نے گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور امن و امان کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دھاندلی کا رونا نہیں، اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں۔


