میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے، محسن نقوی

پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے، محسن نقوی

Author One
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔

کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا۔

حضرت عیسی علیہ السلام نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلی اقدار کی تبلیغ کی۔ ان کی تعلیمات کامحور ایک طبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت تھی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے لیے رکھا۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے۔

پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ دعاگو ہوں کہ کرسمس مسیحی برادری کے لیے مزید کامیابیاں لے کر آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں