24نومبرمارچ ، محسن نقوی کا احتجاج رکوانے کیلئے بیرسٹر گوہر سے رابطہ
شیئر کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے کہاکہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد(آج)اتوارکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر(کل)پیر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24نومبر سے 27نومبر تک کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔