میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد اینٹی کرپشن نے عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات شروع کردی

بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد اینٹی کرپشن نے عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات شروع کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اینٹی کرپشن نے میونسپل کمشنر سے ریکارڈ، پرسنل فائل، سروس ریکارڈ، ترقیوں و تبادلوں ، سینیارٹی لسٹ سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا
معطلی کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہے، محکمہ بلدیات میں بھی عبدالوہاب کے خلاف تعطل کا شکار تحقیقات دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) غیرقانونی ترقی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال، اینٹی کرپشن نے بلدیہ اعلیٰ کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، میونسپل کمشنر سے ریکارڈ طلب، عبدالوہاب راجپوت کی پرسنل فائل، مکمل سروس ریکارڈ، ترقیوں و تبادلوں ، سینیارٹی لسٹ سمیت دیگر ریکارڈ طلب، 13 اگست کو میونسپل کمشنر نے عبدالوہاب راجپوت کو معطل کیا تھا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے بلدیہ اعلیٰ کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے میونسپل کمشنر سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، سرکل افسر جامشورو نے میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو لیٹر لکھ کر عبدالوہاب راجپوت کا مکمل ریکارڈ، پرسنل فائل، مکمل سروس ریکارڈ، تقرری و تبادلوں کے آرڈرز، جوائنگ آرڈر، ترقیوں، سینیارٹی لسٹ، ڈی پی سی کی تفصیلات، تعلیمی اسناد و دیگر ریکارڈ 23 اگست کو فراہم کرنے کیلئے لیٹر جاری کردیا ہے، جبکہ لیٹر میں عبدالوہاب راجپوت کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے، عبدالوہاب راجپوت پر کرپشن، غیرقانونی ترقی و اختیارات کا ناجائز استعمال کے سنگین الزامات ہیں، عبدالوہاب راجپوت گریڈ 2 میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی ہوا اور غیرقانونی ترقی حاصل کرتے گریڈ ریکارڈ 17 میں پہنچا جہاں سے اس کی نچلی گریڈ میں تنزلی کی گئی، 13 اگست کو میونسپل کمشنر سید شفیق شاہ نے عبدالوہاب راجپوت کو معطل کرکے بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ سوشل ویلفیئر میں بھیج دیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کے اہم افسر کے دباؤ پر عبدالوہاب راجپوت کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، جبکہ معطلی کے باوجود عبدالوہاب راجپوت کام جاری رکھے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات میں بھی عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تعطل کا شکار تحقیقات دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں