میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے تفتیش میں کامیابی ،ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ کرنے والے بے نقاب

ایف آئی اے تفتیش میں کامیابی ،ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ کرنے والے بے نقاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے کی تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 150 طلبہ اور طالبات کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز 96 طلبا ایف آئی اے کے دفتر میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام طلبا کے والدین کی موجودگی میں بیانات قلمبند کیے گئے، طلبا نے پرچہ یا گیس پیپر کے مبینہ طور پر لیک ہونے کی تفصیلات فراہم کیں۔کچھ طلبا نے بتایا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ایک روز قبل انہیں ملتا جلتا پرچہ موصول ہوا تھا، طلبا کی جانب سے پرچہ بیچنے والے افراد کے نمبرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک کی تفتیش میں 100 فیصد لیک پرچے کے حوالے سے معلومات نہیں ملیں، چند روز میں تمام طلبا کے بیانات سامنے آنے کے بعد مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب کیے جانے والے 150 طلبا نے ایم ڈی کیٹ میں 200میں سے 190نمبر حاصل کیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں