میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی نشاندہی ، رہائشی پلاٹوں کو جاری کمرشل این او سی منسوخ

جرأت کی نشاندہی ، رہائشی پلاٹوں کو جاری کمرشل این او سی منسوخ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرأت کی خبر پر ایکشن، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے 22 دسمبر 2022کے بعد جاری ہونے والی تمام این او سیز اور چالان منسوخ کردیئے، رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے والے تمام این او سیز اور چالان منسوخ کردیے گئے، لیٹر جاری، تفصیلات کے مطابق روزنامہ جرأت کی جانب سے حیدرآباد کے رہائشی علاقوں میں رہائشی پلاٹس کو عدالتی احکامات کے برخلاف اور قواعد و ضوابط کے برعکس کمرشل کرنے والی خبر پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات پرویز احمد بلوچ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 22 دسمبر 2022ع کے بعد رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے تمام چالان اور این او سیز منسوخ کردی ہیں، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن نمبر 1919/2019 کے فیصلے کے تحت اکائونٹس برانچ کی جانب سے رہائشی پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرکے کمرشل کرنے والے 22 دسمبر 2022ع کے بعد نکالے گئے تمام چالان اور این او سیز منسوخ کردی گئیں ہیں، ڈائریکٹر نے لیٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی ارسال کردیا ہے، ادارہ ترقیات کی جانب سے این او سیز منسوخ ہونے کے بعد رہائشی علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل طور پر چلنے والے تمام منصوبے غیرقانونی بن گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں