میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہین آفریدی کودوران میچ ڈراپ کردیا گیا، جافنا کنگز کے بھارتی مالک گرفتار

شاہین آفریدی کودوران میچ ڈراپ کردیا گیا، جافنا کنگز کے بھارتی مالک گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

لنکا پریمئر لیگ میں تنازعات کا سلسلہ جاری ، شاہین نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا تھا

ٹیم مینجمنٹ ، لیگ آرگنائزرز وغیرہ نے ناراض فاسٹ بولرکومعذرت کر کے روک لیا

…………………………..

لنکا پریمئر لیگ میں تنازعات کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو دوران میچ ڈراپ کر دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے دوران میچ -94ڈراپ-93 کیے جانے کی اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت بھی کر دی۔

ناراض پاکستانی فاسٹ بولر وطن واپس جانے لگے تھے لیکن فرنچائز و آرگنائزرز نے معذرت کر کے روک لیا۔

لنکا پریمئر لیگ سری لنکا میں جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ لیگ منفی خبروں کی وجہ سے زیربحث ہے۔

آغاز سے قبل ہی جافنا کنگز کے بھارتی اونر منجوت کارلا کو سری لنکن اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

آرگنائزرز نے بعد میں اس ٹیم کے حقوق واپس لے لیے، اب سری لنکا کرکٹ خود معاملات کو دیکھ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بھی ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ نے کولمبو کیپس کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر سے کہا کہ وہ بطور -94امپیکٹ پلئر-93 حصہ لیں گے۔

قانون کے مطابق کوئی بھی ٹیم میچ سے قبل ایک کھلاڑی کا نام دیتی ہے جو کسی اور کی جگہ لے کر بیٹنگ یا چار اوورز بولنگ کر سکتا ہے، پلئنگ الیون میں پہلے شامل کرکٹر پھر میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکتا۔

مذکورہ میچ میں کینڈی نے پہلے بیٹنگ کی، اننگز کے درمیانی حصے میں کوچ نے شاہین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انالسٹ کی غلطی سے بطور -94امپیکٹ پلئر-93 ان کا نام نہیں جا سکا، شاہین اس پر حیران رہ گئے اور انھوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا۔

شاہین نے فوری طور پر پاکستان واپسی کا بھی فیصلہ کر لیا، معاملہ میچ ریفری کے نوٹس میں آ گیا، بعد میں ٹیم مینجمنٹ ، لیگ آرگنائزرز وغیرہ نے شاہین سے معذرت کر کے انھیں جانے سے روکا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستانی کرکٹرز محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونئر اور عاکف جاوید بھی شریک ہیں،امپائر آصف یعقوب کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

دریں اثنا ایل پی ایل کے ترجمان نے رابطے پر کہا کہ شاہین آفریدی کا واقعہ غلط ٹیم شیٹ ریفری کو دینے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں