سندھ بلڈنگ ،لیاقت آباد میں ناجائز تعمیرات پر کالا راج
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے لیاقت آباد میں خطرناک عمارتوں کی تعمیر میں کالے گروپ کی سرپرستی شروع کررکھی ہے ،ضیاء اور زاہد کالے نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا سے معاملات طے کرنے کے بعد خطیر رقم اعلیٰ حکام کو بھجوانا شروع کردی ہے ،جس کے بدلے انہیں ناجائز تعمیرات کروانے کی کھلی آزادی حاصل ہے ، اس وقت لیاقت آباد نمبر 3 کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹ 389 پر بغیر نقشہ منظوری 6 دکانیں تعمیر کی گئی ہیں ،جس کے بدلے وصول کی گئی خطیر رقم ڈائریکٹر سجاد کو بھی پہنچا دیا گیا ہے ،جس کے بعد انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔