پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج ختم نہ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ احتجاج کہیں بھی ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنے ایکس پر ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کہیں بھی ختم نہیں ہوگا، اس احتجاج کا مقصد آئین کی روح ، بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کا دفاع ہے، یہ احتجاج بڑھے گا اور پاکستان کا ہر ذی شعور اس کا حصہ بنے گا۔