میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی طیارے سے نکلنے کی کوشش

فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی طیارے سے نکلنے کی کوشش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

یونائیٹڈ ایئر لائنز میں سفر کررہے ایک شخص نے ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز میں پیش آیا جہاں ایک مسافر نے مبینہ طور پر ایئرہوسٹس کو مکے مارنے کے بعد ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔طیارے میں بیٹھی مسافر نایا جیمینز کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب جمنیز نے لووینز نامی شخص کی بیوی کو اپنی تفویض کردہ سیٹ پر پایا اور انہیں اپنی سیٹ پر منتقل ہونے کا کہا جس پر خاتون نے انکار کردیا۔جیمینز نے خاتون کے انکار پر ایئرہوسٹس کو مدد کیلئے بلایا جس پر ایئرہوسٹس نے خاتون کو اپنی سیٹ پر جانے کا کہا۔ اس موقع پر لووینز نے مداخلت کی اور ایئرہوسٹس نے بحث کرنے لگ گئے اور بالآخر مشتعل ہوکر ایئرہوسٹس کو مکے مارنا شروع کردیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں