میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، جنگ بندی کی تجویز مسترد

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، جنگ بندی کی تجویز مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ابھی بھی فوجی دبائو ضروری ہے ۔ دوسری طرف حماس نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی قسم کے دبائو اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں کرے گی اورنہ ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔حماس نے مزید کہا کہ اس نے غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے اور یہ ہمارا اصولی مطالبہ ہے۔ مذاکرات کے دوران ہمت نہ ہارنے والی سرخ لکیریں طے کیں۔اسرائیلی افواج نے اس سے قبل مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ اس اقدام کو نیتن یاہو نے حماس کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی طرف ایک بہت اہم قدم قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں