سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میں بوسیدہ عمارتوں پر اضافی منزلوں کی تعمیر
شیئر کریں
ناظم آباد نمبر 3، بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 8/36اور 9/39 پر بالائی منزلوں کی تعمیر
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضیٰ کی نگرانی پر سوالات ، مکینوں میں بے چینی، جانچ کا مطالبہ
ناظم آباد نمبر 3، بلاک ڈی میں پلاٹ نمبر 8/36 اور 9/39 پر واقع پرانی اور بوسیدہ عمارتوں میں مبینہ طور پر بالائی منزلوں کی تعمیر کے معاملے پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے عمارتوں کی مضبوطی، تعمیراتی قوانین پر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کی نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھائے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بوسیدہ عمارتوں پر اضافی منزلوں کی تعمیر سے قبل ان کی بنیادوں اور ساختی مضبوطی کا تکنیکی معائنہ ضروری ہے ، کیونکہ قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرنے کی صورت میں انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اس معاملے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضیٰ کے زیرِ نگرانی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی سے متعلق بھی سوالات سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پلاٹس پر تعمیرات کے منظور شدہ نقشوں اور اجازت ناموں کی جانچ کرکے خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے ۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے ، عمارتوں کا تکنیکی معائنہ کرانے اور ممکنہ حادثے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے بروقت کارروائی ناگزیر ہے ۔


