میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تحریکِ انصاف کا آج ریلی نکالنے کا فیصلہ

کراچی میں تحریکِ انصاف کا آج ریلی نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)نے کراچی میں آج (اتوار) ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو 2 روز قبل درخواست دی ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ تحریکِ انصاف کراچی پریس کلب سے مزارِ قائد تک ریلی نکالنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی کے خط کے مطابق ریلی کے آغاز کا وقت ساڑھے 4 بجے اور اختتام 6 بجے ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئین کے تحفظ کے لیے نکالی جائے گی۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کی اس درخواست پر کمشنر کراچی نے کراچی پولیس چیف سے رائے مانگ لی ہے۔کمشنر کراچی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تجاویز کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ریلی کی اجازت دینی ہے یا نہیں دینی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں