میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابن عربی کی حلیمہ سلطان کیساتھ تصویر وائرل، مداحوں کی اظہار پسندیدگی

ابن عربی کی حلیمہ سلطان کیساتھ تصویر وائرل، مداحوں کی اظہار پسندیدگی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں معروف صوفی بزرگ ‘ابن عربی’ کا کردار ادا کرنے والے تْرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر حلیمہ سلطان کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے ۔انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اْن کے ہمراہ ‘ارطغرل غازی’ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان بھی موجود ہیں۔عثمان سیقوت کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ارطغرل غازی کے سیٹ کی ہے ۔تْرک نژادامریکی اداکار نے انسٹاگرام پر حلیمہ سلطان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ایک شاندار اور زبردست اداکارہ اسرا بیلگیچ کے ہمراہ ارطغرل غازی کے سیٹ کی تصویر۔’عثمان سیقوت کی اس پوسٹ کو پاکستان سمیت دْنیا بھر میں موجود اْن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں