میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع کیماڑی ، پولیس مقابلے میں 4 ڈاکوؤں سمیت 9 ملزم گرفتار

ضلع کیماڑی ، پولیس مقابلے میں 4 ڈاکوؤں سمیت 9 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ/ افتخار چودھری ) ضلع کیماڑی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ منشیات۔چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں اور چوری کا سپیئر پارٹس برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی کے علاقے میں 3 ملزمان لوگوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مارمیں مصروف تھے کہ ڈاکس پولیس م موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان میں فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے دو پستول بمعہ گولیاں اور چیھنی ہوئی موٹرسائیکل برامد کر لی گرفتار ملزمان نے متعدد علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے گرفتار ملزمان کی شناخت دولت خان سعد اللہ اور شفیع محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔کیماڑی اینٹی سٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے علاقے منگھو پیر روڈ پر 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں اور ایک چیھنی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان کی شناخت عدنان اور مصیب عرف مجاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پر موبائل اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان اس سے قبل قتل اقدام قتل اور پولیس مقابلے جیسی سنگین جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ کیماڑی اینٹی سٹریٹ کرائم سیل نے دوسری کاروائی میں مختلف مقامات پر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں موٹرسائیکلوں کا سپیئر پارٹ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نذیر۔ یاسر بابر علی۔اور محمد شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں