میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سستی بجلی کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

سستی بجلی کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے لئے عوام کو گھروں سے نکلنا پڑے گا، بجلی کے بل عوام پر بم بن کر گر رہے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کا خواب تھا پاکستان میں اسلام کے مطابق زندگی گزاریں، بدقسمتی سے وہ پاکستان اب تک نہیں بن سکا جس کی تمنا تھی، پاکستان بننے پر بھی جماعت اسلامی نے لوگوں کی خدمت کی، جماعت اسلامی کا خدمت کا سلسلہ تب سے اب تک جاری ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے ا سکولوں سے باہر ہیں، بچوں کو پڑھانا مشکل ہے ، معیشت کسی اور نے نہیں ،پورے حکمران طبقے نے خراب کی، حکمران طبقے میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جو 77 سال سے اقتدار پر قابض ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل بم بن کر گر رہا ہے ، بجلی کا بل مکان کے کرائے سے زیادہ آتا ہے ، حکمران طبقے نے ہر حکومت میں آئی پی پیز بنائیں، بجلی بنانے والے اداروں کو نجی شعبے میں دیا گیا، آئی پی پیز پاور پلانٹ مہنگی بجلی بنانے کیلئے دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ہر دور میں آئی پی پیز سے معاہدے کئے ، دائیں اور بائیں اے ٹی ایم ہوں تو اکیلا بندہ کیا کرے گا، مفاد پرست طبقہ ان پارٹیوں میں موجود ہوتا ہے ، لیڈر دعوے کرتا ہے اور پارٹی لوٹ رہی ہوتی ہے ، ہمیں اپنی سوچ، طرز سیاست اور ہر چیز پر سوچنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات جاہلوں نے نہیں پڑھے لکھے لوگوں نے خراب کئے ، 74 فیصد نوجوان کہتے ہیں پاکستان میں نہیں رہنا، پاکستان کا کونسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں منشیات نہیں فروخت ہو رہیں، تھانوں میں رشوت کا نظام اوپر تک چلتا ہے ، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کی صورت میں زہر اتارا جارہا ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مایوس ہو کر گھر بیٹھ گئے تو یہ مزید بجلی، گیس مہنگی اور خیرات دیں گے ، بادشاہ سلامت نے 14 روپے سستے کر کے ہمیں خیرات دی ہے ، آئی پی پیز کی اپنی کیپسٹی پیمنٹ بند کریں، ہمیں خیرات نہیں اپنا حق چاہیے ۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے ، پاکستان میں اس وقت سیاست بازی ہو رہی ہے ،عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سلیب لگا، کسی نے بات کی؟ صرف جماعت اسلامی ہر مسئلے پر بات کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں