گورنر سندھ کی تبدیلی،ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے فیصلے کی خبروں پر حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ کے ساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے، ن لیگ حکومت کی تشکیل کے وقت اپنے کئے وعدوں کا پاس کرے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ کہ اس سے قبل بھی کامران ٹیسوری کو ہٹانے سے متعلق قیاس آرائیاں ہوتی رہیں ہیں، بار بار ایسی قیاس آرائیوں سے ہیجان پیدا ہوتا ہے۔