میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم بجلی کے بل کم کر دیں یہ نہ ہو حکومت چلی جائے ،حافظ نعیم الرحمان

وزیراعظم بجلی کے بل کم کر دیں یہ نہ ہو حکومت چلی جائے ،حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کے بل کم کر دیں اسی میں نجات ہے ، یہ نہ ہو آپ کی حکومت ہی چلی جائے ۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میںدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا دھندا پیپلزپارٹی کے دور سے شروع ہوا، ایم کیو ایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہی، آج ایم کیو ایم والے کہتے ہیں آئی پی پیز نہیں ہونے چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سمیت سب آئی پی پیز سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، آئی پی پیز کو بچانے کے لئے ہمیں ڈرایا جاتا ہے ، لوگ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے گھر کا فرنیچر بیچنے پر مجبور ہیں، ایک ہی راستہ ہے عوام کو ریلیف دو۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کو یہ ٹولہ نہیں روک سکے گا، یہ دھرنا تنخواہ دار، مزدور، کسانوں کی امید بن گیا ہے ، صاف اور سیدھی بات ہے بجلی کی قیمت کم اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگاؤ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے ہمارے لئے چائے ، پانی بھیجا شکریہ، گورنر سندھ 1300 سی سی سے کم گاڑی میں بیٹھنے کا اعلان کریں، یہ نہیں ہوسکتا ایک مخصوص طبقے کو بڑی گاڑیاں اور مراعات ملیں، یہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جا رہے ہیں، پشاور اور لاہور کے لئے دھرنے کا اعلان ایک سے دو روز میں کروں گا، یہ تحریک حق کی بالادستی کی تحریک ہے ، یہ خاندان ہم پر فیملی انٹرپرائزز کی صورت میں مسلط ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک مافیا کا بھی فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ان کا دھندہ چلتا ہے ، سارا بوجھ تنخواہ دارطبقہ اٹھائے ایسا نہیں چلے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں