میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن نے ہماری ترقی کو بُری طرح متاثر کیا، عمران خان

کرپشن نے ہماری ترقی کو بُری طرح متاثر کیا، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا،بدعنوانی کی بری ترین شکل رقم کی غیر قانونی ترسیل ہے ، حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ کیا اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اربوں ڈالر ہر سال ترقی پزیر ملکوں سے غیر قانونی طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہوتے ہیں،ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے چین کا تعاون درکار ہے ،چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان بھی چین کی مدد سے کبھی پیچھے نہیں رہے گا،سی پیک سے رابطوں کا فروغ اور اقتصادی زونز سے معاشی ترقی میں بہتری آئیگی،پاکستانی معیشت دہشت گردی سے متاثر ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں قائم مقام نائب صدر سینٹرل پارٹی اسکول سے ملاقات کی اوردونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیجنگ میں سینٹرل پارٹی ا سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اداروں کو مضبوط کرکے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ،چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کر رہا ہوں، 60کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ۔ 1996میں بدعنوانی کے خلاف اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا، کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت ہماری جماعت کو شروع میں اہمیت نہیں دی جاتی تھی،آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور جو ترقی کی وہ ہمارے لیے مثال ہے ،ہم پاکستان میں بھی لوگوں کو غربت سے نکالیں گے ،ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،وائٹ کالر جرائم سے نمٹنا اہم ہے ،وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد درکار ہے ،مغرب کے برعکس چین کا ماڈل ہمارے لیے زیادہ مثالی ہے ،تیس سال میں چین نے جو ترقی حاصل کی ہمارے لیے مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے لوگوں کو غربت سے نکالیں گے ،سی پیک پاکستان کے لیے نہایت اہم موقع ہے ،سی پیک سے رابطوں کا فروغ اور اقتصادی زونز سے معاشی ترقی میں بہتری آئے گی،پاکستانی معیشت دہشت گردی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی،چین نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان کے عوام کے دلوں میں چین کی خصوصی محبت اور مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان بھی چین کی مدد سے کبھی پیچھے نہیں رہے گا، پاکستانی معیشت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے شدید متاثرہوئی، پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کے لیے چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کررہا ہوں جب کہ سی پیک پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں