میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس 18 کی دوبارہ پولنگ میں پی پی امیدوار کو شکست

پی ایس 18 کی دوبارہ پولنگ میں پی پی امیدوار کو شکست

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ایس 18 کی دو پولنگ پر دوبارہ ووٹنگ، پیپلزپارٹی امیدوار شہریار شر شکست کھا گئے، آزاد امیدوار جام مہتاب ڈھر کامیاب، شہریار شر تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے دوران تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں جانے والے سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار شر پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب ہار گئے ہیں، پی ایس 18 اوباوڑو پر 8 فروری کو ہونے والے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر نے 54 ہزار 705 ووٹ لئے جبکہ پیپلز پارٹی کے باغی آزاد امیدوار جام مہتاب ڈھر نے 56 ہزار 285 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دو پولنگ اسٹیشن چاکر کولاچی اور علی مراد راجڑ پر کشیدگی کے باعث ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا جس پر دوبارہ ووٹنگ کروائی گئی، نتائج کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشن سے آزاد امیدوار جام مہتاب ڈھر نے 1592 کی لیڈ سے شہریار شر کو شکست دے دی ہے، شہریار شر عدم اعتماد کی تحریک کے دوران تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے جبکہ سینیٹر جان مہتاب ڈھر نے پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا تھا، جام مہتاب ڈھر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں