میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلسوں میں تنقید انتخابی مہم کا حصہ تھی،آصف زرداری کی شہبازکو وضاحت

جلسوں میں تنقید انتخابی مہم کا حصہ تھی،آصف زرداری کی شہبازکو وضاحت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات اعلی حلقوں کے کہنے پر ہوئی،دونوں جماعتیں نے حکومت سازی کیلئے آپس میں مشاورت کے بعد بات چیت کو بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔۔۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے پہلے ملاقات سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے،شہباز شریف نیشکوہ کیا پیپلز پارٹی کی قیادت نے بے جا تنقید کی ،ذرائع نے بتایا سابق صدر آصف زرداری نے کہا وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے،میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے رہے،ااب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کر نا چاہیے،آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلی بنانے کی تجویز دے دی،اور کہا جمہوریت میں استحکام کے لئے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا ،آصف زردار ی نے کہا ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں