میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار کارندے کاشان پٹنی،ثاقب عرف چنگاری گرفتار

لیاری گینگ وار کارندے کاشان پٹنی،ثاقب عرف چنگاری گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں رات گئے چار پولیس مقابلوں میں 14 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے میں حکام نے 14 ڈاکو گرفتار کرلیے جبکہ دو فرار ہو گئے، زمان ٹاؤن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں سے ایک ڈاکو گرفتار اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم سے اسلحہ اور چھیننے گئے تین موبائل فون برآمد ہوا۔حکام کے مطابق کورنگی نمبر چار غوث پاک روڈ پر شہری کو لوٹتے ہوئے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، زخمی ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، نشتر روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں 3 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔،حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت فیضان، عمار، حارث کے نام سے ہوئی، اس کے علاوہ منظور کالونی گولڈ لائن پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے اسلحہ، موبائل فون، چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان کی شناخت محمد مبین اور ایاز اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔اس کے علاوہ گارڈن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار ارسلان پٹنی گروپ کے دو کارندے کاشان پٹنی، ثاقب عرف چنگاری کو گرفتار کیا، ان سے دو پستول اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔لانڈھی میں پولیس نے ایک زخمی سمیت دو ملزم گرفتار کر کے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں