میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، کپڑوں کے 4 گوداموں میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان

کراچی، کپڑوں کے 4 گوداموں میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۰

کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب چار گوداموں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب چار گوداموں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب عثمان آباد میں قائم لنڈا کے کپڑوں کے چار گوداموں میں آتشزدگی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں نے آگ پر قابو پایا۔ گوداموں میں موجود سارا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ واٹر بورڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس سے گوداموں کی چھتیں بھی گرگئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، گودام مالکان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا کپڑا اور لاکھوں روپے کیش جل کر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی جبکہ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں