نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، پریانکا گاندھی
ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر پریانکا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام ہو چکا جن میں تقریباً 5 ہزار بچے شامل ہیں۔انہوں نے لکھا کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بموں سے نشانہ بنایا گیا۔پریانکا گاندھی نے لکھا کہ نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا۔