میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئرن مین سے متعلقہ اشیاء رکھنے والے مداح نے ریکارڈ بنا دیا

آئرن مین سے متعلقہ اشیاء رکھنے والے مداح نے ریکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جنوبی امریکا کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک مارول مداح نے آئرن مین سے متعلقہ 1548 یادگاریں جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔میگوئل آندریز زیویئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2007 میں آئرن مین سے متعلقہ پہلی چیز ایک سیکنڈ ہینڈ ایکشن فیگر حاصل کی تھی اور اس سے اگلے سال ریلیز ہونے والی آئرن مین کی فلم نے انہیں اور چیزیں جمع کرنے کی جانب راغب کیا۔زیویئر کے ذخیرے میں فی الوقت 1548 اشیاء موجود ہیں جن میں ایکشن فیگر، مجسمے، کتابیں، ڈی وی ڈی، کپڑے کی اشیاء بیک پیک اور دیگر شامل ہیں۔زیویئر کا کہنا تھا کہ وہ آئرن مین کے حسِ مزاح اور ذہانت کے ساتھ ان میں موجود انسانی عیوب جیسے کہ گھمنڈ اور انا کو سراہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں