میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامی ممالک کی حکومتیں اسرائیل کیخلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں‘سراج الحق

اسلامی ممالک کی حکومتیں اسرائیل کیخلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں‘سراج الحق

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی حکومتیں غزہ میں سفاکیت روکنے کے لیے اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، مسلمان حکمران اگر اب بھی بیدار نہ ہوئے تو اسرائیل فلسطین پر قبضہ کر کے دیگر پڑوسی ممالک پر بھی جارحیت کا آغاز کر دے گا، امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے مزید 14.5ارب ڈالر کی امداد منظور کر کے صہیونی ریاست کو قتل عام کا لائسنس جاری کیا،تاریخ امریکا کی انسانیت پر ظلم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، یہ جاپان، ویت نام، عراق، افغانستان میں لاکھوں انسانوں کے قتل کا ذمہ دار ہے، پوری امت مسلمہ بے چین، دکھ اور کرب کی حالت میں، حکمرانوں کی جانب دیکھ رہی ہے، غزہ میں بچوں، خواتین پر بارود کی بارش کو ایک ماہ ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں