میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران حکومت نے بجلی بلوں کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

نگران حکومت نے بجلی بلوں کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر دوسرا پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں