میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے تمام اسکولوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

سندھ کے تمام اسکولوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈپٹی سیکریٹری اشرف حسین انصاری فوکل پرسن مقرر، آڈٹ شدہ اسکولوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا

۔۔۔۔۔

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اسکولوں کی عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ اسکول تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کراکے اس کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا، جبکہ آڈٹ شدہ اسکولوں کا مکمل ڈیٹا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صفحے پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ محکمہ اسکول تعلیم نے فائر سیفٹی آڈٹ کے امور میں رابطہ کاری کے لیے ڈپٹی سیکریٹری اشرف حسین انصاری کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ وہ اسکولوں کے فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق امور میں متعلقہ اداروں سے رابطہ اور کوآرڈی نیشن کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں