اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس، ڈاکٹرفاروق ستار بری
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا، دیگر ملزمان میں قمر منصور، شاہد پاشا، امجد اللّٰہ، ایم اسحاق اور محفوظ یار خان شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام تھا۔